بہت جلدواپس آکرپارٹی کی قیادت کروں گا مشرف

مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اجلاس سے خطاب


News Agencies June 13, 2016
مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر نے پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا، تمام ذمے داران نے اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔

مقبول خبریں