عمائمہ پیسفک ایوارڈز تقریب میں شرکت کیلیے آسٹریلیا پہنچ گئیں

آج اگر بالی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی ہوں تو یہ پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مرہون منت ہے ۔


Cultural Reporter November 23, 2012
آسٹریلیا پیسفک ایوارڈ کے لئیے نامزدگی میرا نہیں پاکستان کا ایوارڈ ہے،عمائمہ ملک ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ عمائمہ ملک آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں 'جہاں وہ آج آسٹریلیا پیسفک ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرینگی ۔

انھیں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلیے نامزدکیا گیا ہے جب کہ ان کے مقابلے میں ودیا بالن ہونگی جنھیں''ڈرٹی پکچرز'' کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ عمائمہ ملک نے روانگی سے قبل کہا کہ یہ میرا نہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز ہے کہ ایک پاکستانی اداکارہ کی حیثیت سے مجھے اس انٹرنیشنل ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکارہ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نامزدگی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارے پاس اچھے رائٹر ' ڈائریکٹر ' تکنیکار اور فنکار موجود ہیں ۔ عمائمہ ملک نے کہا کہ آج اگر بالی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی ہوں تو یہ پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مرہون منت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ودیا بالن جیسی اداکارہ کے مقابل بہترین اداکارہ کی نامزدگی پر بے حد خوش ہوں ۔

مقبول خبریں