پنجابی گلوکاری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘عارف لوہار

یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اردو کی بجائے آج بھی پاکستان میں پنجابی گانوں کو پسند کیا جاتا ہے ۔


INP November 23, 2012
دنیا کی طرح پاکستان کے تمام شعبوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے، عارف لوہار۔ فوٹو: فائل

گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی اردو کی بجائے پنجابی گلوکاری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

نئے گلوکار اصل میں گلوکاری کے نام پر تماشا کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی طرح پاکستان کے تمام شعبوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے مگر جہاں تک گلوکاری کا تعلق ہے تو میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اردو کی بجائے آج بھی پاکستان میں پنجابی گانوں کو پسند کیا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ پاکستان کا 75 فیصد علاقہ دیہات پر مشتمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری میں ہمیشہ اپنے والد عالم لوہار کے مشن کو جاری رکھا ہے اور میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میرے گانوں کو زیادہ سے زیادہ پسند کیا جائے۔