چین میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک کئی زخمی

عمارت بھی اس دھماکے میں تباہ ہوگئی ، زخمی قریبی اسپتالوں میں منتقل


APP November 23, 2012
عمارت بھی اس دھماکے میں تباہ ہوگئی ، زخمی قریبی اسپتالوں میں منتقل . فوٹو: فائل

چین میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ شانکسی میں ایک تین منزلہ عمارت میں گیس بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور پوری عمارت لرز اٹھی۔ شہری حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ عمارت بھی اس دھماکے میں تباہ ہوگئی ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔