شام باغیوں کا وسیع علاقے پر قبضہ بشارالا سد د مشق تک محدود

سرکاری فوجیں عراقی سرحدسے ملحقہ وادی عرفات سے چلی گئیں،جھڑپوں میں مزید43افرادہلاک ہوگئے


AFP November 23, 2012
ترکی کا نیٹوسے شامی سرحدسے ملحقہ علاقے میں پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کا مطالبہ،روس کی تشویش . فوٹو: اے ایف پی

شام میں جمعرات کو صدر بشار الاسدکی مخالف فوجوں نے عراقی سرحدسے ملحقہ وادی عرفات کے وسیع علاقے پرقبضہ کرلیا۔

علاقے کا مرکزی شہرمیادین بھی باغیوں کے قبضے میں چلاگیاہے، ترکی کے سرحدی علاقے پہلے ہی باغیوں کے قبضے میں ہیں۔ صدر بشارالاسدکا کنٹرول صرف دارالحکومت دمشق یاحلب کے بعض علاقوں تک محدودہوکررہ گیاہے اوریہ دونوں شہربھی ایک دوسرے سے کٹ چکے ہیں۔کردعلاقوں میں راس العین پرجہادی گروپوں کے قبضے کے بعد اسے واپس لینے کے لیے مقامی ملیشیا جمع ہو رہی ہے۔

پورے ملک میں جاری رہنے والی لڑائی میں کم ازکم 43 افرادہلاک ہو گئے۔ترکی نے اپنی سرحدپرمیزائل شکن پیٹریاٹ میزائل نصب کرنیکی درخواست کی ہے جس کی روس نے سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے تشویش کی علامت قرار دیا ہے۔ نیٹوچیف راسموسین کا کہناہے کہ وہ فوری طور پر میزائلوں کی تنصیب کا جائزہ لے رہے ہیں۔