حصص مارکیٹ منافع کیلیے فروخت سے تیزی 25 پوائنٹس تک محدود

بینکنگ فرمزمیں خریداری سے 206پوائنٹس کی تیزی،سیمنٹ وکھادسیکٹر میں فروخت، انڈیکس نیچے آ کر 38777 پربند


Business Reporter June 18, 2016
مارکیٹ سرمائے میں 8 ارب 19کروڑ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم47فیصدکم، 13 کروڑ 46 لاکھ حصص کے سودے فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے بالخصوص سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے حصص میں فروخت کی شدت کے باعث جمعہ کواتارچڑھاؤ کا رحجان غالب رہا اور قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہو سکی۔

محدود تیزی کے سبب 36.09 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی8 ارب 19کروڑ30 لاکھ7 ہزار267 روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر110 پوائنٹس کی مندی اور 206.84 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن وقفے وقفے سے فروخت کی وجہ سے تیزی کی شرح انتہائی محدود رہی جو حبیب بینک اور ایم سی بی بینک کے حصص میں ہونے والی خریداری سرگرمیوں کے باعث ممکن ہوئی، محدود تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس25.34 پوائنٹس کے اضافے سے 38776.94 اورکے ایس ای30 انڈیکس22.30 پوائنٹس کے اضافے سے 22370.82 ہوگیا ت۔

اہم اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس347.48 پوائنٹس کی کمی سے67099.60 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 65.73 پوائنٹس کی کمی سے 17853.97 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت47.36 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ46 لاکھ36 ہزار30 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں122 کے بھاؤ میں اضافہ، 194 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ 50.01 روپے بڑھ کر1550 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے بھاؤ47.35 روپے بڑھ کر1082.87 روپے ہوگئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھاؤ100 روپے کم ہوکر 3600 روپے اور ماڑی پٹرولیم کے بھاؤ34.44 روپے کم ہو کر 915.54 روپے ہوگئے۔

 

مقبول خبریں