ٹیکساس میں دھند سے سیکڑوں گاڑیوں کی ٹکر دو ہلاک

حادثات میں سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، بارہ زخمیوں کی حالت نازک.


Online November 24, 2012
حادثات میں سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، بارہ زخمیوں کی حالت نازک. ڈیزائن : سنیرا نظامی

امریکی ریاست ٹیکساس میں دھند کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرانے سے دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ٹیکساس ہائی وے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ایک سو پچاس سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ابتدائی طورپر ان حادثات میں دو افراد ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے بارہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثات کی وجہ سے شدید دھند میں تیز رفتاری بتائی گئی ہے ۔ ہائی وے پر ٹریفک جام جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں اور ہزاروں افراد اپنی منزل تک بروقت پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

مقبول خبریں