برطانیہ ہزاروں طلباء کا ٹیوشن فیس میں اضافے کیخلاف احتجاج

مظاہرین کی قیادت اسٹوڈنٹ لیڈر ہیک نے کی،طالبات کے حق میں نعرے بازی.


APP November 24, 2012
مظاہرین کی قیادت اسٹوڈنٹ لیڈر ہیک نے کی،طالبات کے حق میں نعرے بازی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: برطانیہ میں ہزاروں طلباء نے ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہزاروں طلباء نے نیشنل اسٹوڈنٹ یونین کے رہنما ہیک لیڈ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین راستے میں حائل مختلف رکاوٹوں کو عبور کر کے سوانگ تک پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی لندن میں ہونے والے مظاہروں میں بارش کے باوجود ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔