سعودی مرد ایس ایم ایس سے بیویوں کی نگرانی کر سکیں گے

خاتون کے بیرون ملک سفر کی اطلاع ان کے محرم کے موبائل فون پر ہوجائے گی.


INP November 24, 2012
خاتون کے بیرون ملک سفر کی اطلاع ان کے محرم کے موبائل فون پر ہوجائے گی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI: سعودی عرب میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کی نئی جہتیں روزانہ سامنے آ رہی ہیں۔

نظام کے تحت مرد حضرات اپنی بیویوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ہمہ وقت مطلع رہے سکیں گے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدات پر قائم ایمیگریشن دفاتر سے منسلک نظام کسی بھی سعودی خاتون کے بیرون ملک سفر کی اطلاع ان کے محرم کے موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس کرے گا۔ اس بات سے قطع نظر کہ خاتون چاہے اپنے محرم کے ساتھ ہی بیرون ملک سفر کر رہی ہو، یہ ایم ایس ایم ایک خودکار الیکٹرانک نظام کے تحت محرم کے موبائل فون پر موصول ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کی حامی منال الشریف نے خواتین مانیٹرنگ کے اس نئے نظام کے بارے میں بذریعہ ٹوئٹر 'آگاہی مہم ایک ہفتہ قبل شروع کی تھی۔واضح رہے کہ خواتین ڈرائیونگ پر پابندی اور محرم کی اجازت کے بغیر سفر جیسے اقدامات کے باعث سعودی حکام پہلے ہی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ نئے نظام کے تحت بیرون ملک سفر کی خواہشمند خواتین کو ہوائی اڈے پر محرم کا مخصوص فارم پر جاری کردہ تحریری اجازت نامہ دکھانا ہو گا۔