نیپالی سیاستدانوں کو قومی حکومت بنانے کیلیے ڈیڈ لائن دیدی گئی

نیپالی صدر کی جانب سے 29نومبر تک قومی حکومت بنانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔


AFP November 24, 2012
نیپالی صدر کی جانب سے 29نومبر تک قومی حکومت بنانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: نیپال کے صدر تمام سیاسی جماعتوں کونئی قومی حکومت بنانے کے لیے الٹی میٹم دیدیا ہے ۔

نیپالی صدر کی جانب سے 29نومبر تک قومی حکومت بنانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اقتدار میں شامل ہونے والی سیاسی جماعتیں متفقہ حکومت بنانے میں ناکام رہی ہیں جس پر تعطل پیداہوگیا۔ مئی میں سیاسی جماعتوں کی ناکامی کے بعد سے اب تک مائونوازوں کی نگران حکومت قائم کی گئی ہے ۔

نیپال کے صدر کی جانب سے نئی متفقہ قومی حکومت بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔اب انھوں نے سیاسی جماعتوں پر واضح کردیا ہے کہ وہ 29نومبر تک اتفاق رائے سے قومی حکومت بنائیں ۔اس حکومت کے قیام کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ہے ۔صدر کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں پھر ناکام رہیں تو مائونواز نگران حکومت نیا الیکشن کرادے گی ۔

مقبول خبریں