وینزویلا دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے پائلٹ ہلاک

حادثہ کرتب دکھانے پر پیش آیا،عملے کے د و افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب۔


Online November 24, 2012
حادثہ کرتب دکھانے پر پیش آیا،عملے کے د و افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب. فوٹو: رائٹرز

وینزویلا کے دو فوجی طیارے فضاء میں کرتب دکھانے کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ اپنے طیارے کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جاکر گرانے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

وزیر دفاع ڈیگومولیرو نے کہا کہ یہ واقعہ شمالی وسطی ریاست اراگوا میں پالونیگرو فضائی اڈے پر پیش آیا حادثے کے بعد۔او وی ۔10برونکو طیارے میں سوار عملے کے د و افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور انھیں کوئی زخم نہیں آئے مولیرو کا کہنا تھا کہ دوسرے طیارے کا پائلٹ فلائٹ انسٹرکٹر میجر جوزرافیل مارن نے اپنے او وی ۔

10برونکو طیارے کو غیر آبادی والے علاقے میں گرایا تاکہ کوئی بدترین سانحہ پیش نہ آئے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں طیارے فضائی کرتب کے لیے ریہرسل کررہے تھے کہ جب آپس میں ٹکرا گئے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔

مقبول خبریں