ابرام کا اپنے والد شاہ رخ کو فادرز ڈے پر خوبصورت تحفہ

شوبز ڈیسک  منگل 21 جون 2016
ہمیشہ اس کاغذ کو اپنے پاس سنبھال کر رکھوں گا، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

ہمیشہ اس کاغذ کو اپنے پاس سنبھال کر رکھوں گا، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے 3سالہ بیٹے ابرام نے اپنے والد کو فادرز ڈے پر ایک خوبصورت تحفہ دے کر انھیں حیران کر دیا۔

ابرام نے اپنے ہاتھوں سے ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ’’آئی لو پاپا‘‘ لکھ کر یہ شاہ رخ کے ہاتھ تھما دیا۔ شاہ رخ کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ یہ تحفہ ان کے لیے بے حد انمول ہے،وہ ہمیشہ اس کاغذکو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں گے۔

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے ابرام کی کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر کی ایک تصویر بنا کر بھی ٹوئٹر پر مداحوں سے شیئر کی ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔