زرداری نے گندم کی قیمت بڑھا کر کسانوں کے دل جیت لیے گیلانی

بلوچستان میں غریب کسانوں کو ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی پر سبسڈی ایک اور مثبت قدم ہے.


APP/Numainda Express November 24, 2012
بلوچستان میں غریب کسانوں کو ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی پر سبسڈی ایک اور مثبت قدم ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے حالیہ دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے پورے ملک کے کسانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

گندم کی امدادی قیمت بڑھنے کے دورس اثرات مرتب ہونگے، صدر نے اپنے فیصلے سے گندم کے آنیوالے بحران کو نہ صرف ختم کردیا بلکہ اب مہنگے داموں گندم درآمد بھی نہیں کرنی پڑے گی علاوہ ازیں گندم کی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ کا خدشہ بھی دم توڑ گیا ہے،اس کے ساتھ حکومت نے بلوچستان کے غریب کسانوں کی طرف سے ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دینے کا مطالبہ بھی مان کر ایک اور مثبت جانب قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں ان پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے ڈی ایٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر صدر زرداری کو مبارکباد دی۔

مقبول خبریں