سرینگر محرم کے جلوسوں پر پابندی کرفیو نافذ میرواعظ علی گیلانی یاسین ملک نظر بند

گلیوں میں سیکڑوں اہلکارتعینات،سڑکوں پرخاردارتاریں لگادی گئیں، بھارتی فوجیوں کا بیگناہ کشمیری کو قتل کرنےکا انکشاف.


News Agencies November 24, 2012
گلیوں میں سیکڑوں اہلکار تعینات، سڑکوں پر خاردار تاریں لگادی گئیں، بھارتی فوجیوں کا بیگناہ کشمیری کو قتل کرنے کا انکشاف. فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کیلیے سرینگر میں کرفیو نافذ کر تے ہوئے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔

جبکہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت کئی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بندکر دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کیلیے سرینگر میں کرفیو نافذ کر تے ہوئے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں کے گلی کوچوں میں بھارتی پولیس کے سیکڑوں اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے سڑکوں پر خار دار تاریںلگانے کے علاوہ فوجی گاڑیاں کھڑی کی گئیں۔

دوسری جانب تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے سجاد احمد کوپہلے بھی دو مرتبہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے اور بعد میں انہیں عدالت کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسلام آباد میں تحریک حریت کے رکن غلام محمد شیخ کے گھر پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں رابطہ کمیٹی شیعہ سنی اتحاد جموںو کشمیر نے اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے، ادھر مقبوضہ کشمیرمیںکرائم برانچ کے تحقیقاتی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوجی افسروں نے تقریبا تیرہ برس قبل حراست کے دوران ایک بے گناہ کشمیری محمد سلطان بٹ کو قتل کر دیا تھا۔