جاپان میں ڈولفن اور وہیل کے شکار کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مچھلیوں کا شکار بند کرنے کا مطالبہ درج تھا.


Online November 25, 2012
ٹوکیو: جاپان میں لوگ وہیل اور ڈولفن مچھلی کے شکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

جاپان میں ڈولفن اور وہیل کے شکار کے معاملے پر ماحولیاتی کارکنوں اور قوم پرستوں نے مخالفانہ ریلیاں نکالی ہیں۔

وسطی ٹوکیو کے علاقے شبویا کے پارک میں وہیل کے شکارکے مخالف تقریبا پچاس کارکن اکٹھے ہوئے اور انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ڈولفن کا ظالمانہ شکار بند کیا جائے جب کہ سڑکوں پر تقریبا 30قوم پرستوں نے جاپان سے نکل جائو کے نعرے لگائے قوم پرستوں نے ماحولیاتی کارکنوں پر الزام عائد کیا کہ وہ جاپانی ثقافتی اور روایات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ماحولیاتی دہشت گردوں کو مذبحہ خانوں میں بھیج دینا چاہیے یہ ریلی اختتام ہفتہ پر جاپانی شہر تائیجی میں ڈولفنوں کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا حصہ تھی یہ بات ایکشن فار میرین میمل کے منتظم نے بتائی لندن سائوپالووینکور اور امریکا بھر میں بھی مظاہرے منعقد کیے گئے مغربی جاپان کے شہر تائیجیکا ڈولفن کے سالانہ شکار کے حوالے سے دی کوو نامی فلم سے عالمی توجہ حاصل کی ہوئی ہے اس فلم نے 2010ء میں بہترین دستاویزی فلم کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا تھا ۔

مقبول خبریں