عرس پر جاتے ہوئے کار الٹنے سے میاں بیوی ہلاک

اعجاز بیوی ذکیہ، بیٹے زین اور عاقب کو لیکر جارہا تھا کہ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر کار الٹ گئی، 2 زخمی.


Numainda Express November 25, 2012
اعجاز بیوی ذکیہ، بیٹے زین اور عاقب کو لیکر جارہا تھا کہ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر کار الٹ گئی، 2 زخمی۔ فوٹو: فائل

جی ٹی رود پر موضع جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب کار الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا اور اس کا کزن شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موضع نوکھر کے رہائشی 65 سالہ اعجاز حسین شاہ اپنی اہلیہ ذکیہ، 27 سالہ بیٹے زین شاہ اور اس کے کزن عاقب کے ہمراہ اپنی کار میں اپنے مرشد کے عرس میں شرکت کیلیے موضع سماں مولا جا رہے تھے۔ موضع جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب جی ٹی روڈ پر ان کی کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اعجاز حسین شاہ اور اس کی اہلیہ ذکیہ موقع پر جاں بحق جبکہ زین شاہ اور عاقب زخمی ہو گئے۔