ایف بی آرمتحرک ہزاروں جعلی سیلزٹیکس رجسٹریشن نمبرزنکال دیے

اکثریت ایسے ٹیکس دہندگان کی تھی جنھوں نے ایس ٹی آر اینز کی درخواست ہی نہیں دی


Irshad Ansari November 25, 2012
اکثریت ایسے ٹیکس دہندگان کی تھی جنھوں نے ایس ٹی آر اینز کی درخواست ہی نہیں دی . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے1000سے زائدنیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) ہولڈرزکوہزاروں ایک سے زائد جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز(ایس ٹی آر اینز)کاسُراغ لگاکر تصدیق کے بعد انہیں سسٹم سے نکال دیا ہے۔

ایف بی آرکے ایک سینئر افسرنے گزشتہ روز"ایکسپریس" کو بتایاکہ ایف بی آرکی طرف سے نیشنل ٹیکس نمبرز(این ٹی اینز)رکھنے والوںکو جاری ہونیوالے ایس ٹی آر اینزکی صداقت چیک کرنے کے لیے کیے جانیوالے موازنے کے دوران1000 سے زائد ایسے این ٹی اینزکاسُراغ لگایا گیا جن کوایس ٹی آر اینز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مذکورہ افسر نے بتایا کہ جب ان ایس ٹی آراینزکی تصدیق کے لیے متعلقہ ٹیکس دہندگان سے رابطے کیے گئے تو ان میں سے اکثریت ایسے ٹیکس دہندگان کی تھی جن کاکہناہے کہ انھوں نے سیلزٹیکس رجسٹریشن نمبرکے حصول کے لیے درخواست ہی نہیں دی ہے تو انہیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز کیسے جاری ہوگئے ہیں ۔ مذکورہ افسر نے بتایاکہ ایف بی آرنے اپناڈیٹابیس اپ ڈیٹ کرناشروع کردیا ہے جس کے تحت جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن رکھنے والوں کو سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں