افغان جنگ میں امریکا کی کامیابی کا انحصار پاکستان کے تعاون پر ہے لیون پنیٹا

افغانستان سے انخلاکا دارومداردہشت گردوںکی سرحد پار محفوظ پناہ گاہوںکے خاتمے کے یقین پر ہے


Online November 25, 2012
پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کی تجویزپرامریکی وزیردفاع کانیو امریکن سیکیورٹی سینٹرمیںخطاب

اوباما انتظامیہ کوایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات پرنظرثانی کی تجویزکے بعد امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے کہاہے کہ افغانستان میںامریکی کامیابی کاانحصارپاکستان کے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عزم اورتعاون پرہے۔

پینٹاگون سے جاری رپورٹ میںبتایاگیاہے کہ واشنگٹن میںنیوامریکن سیکیورٹی سینٹرمیںخطاب کے دوران لیون پنیٹانے کہاکہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے احیاکی خواہش مند ہے نیز 2014میں افغانستان سے امریکی انخلااسی وقت ممکن ہے جب دہشتگردوںکی محفوظ پناہ گاہوں کے ختم ہونے کایقین ہو جائے اور یہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے پاکستانی عزم پرمنحصرہے۔

پاکستان میں دہشت گردوںکی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ا وردہشت گردافغانستان میںکارروائیاںکرکے سرحدپارمحفوظ پناہ گاہوںمیںچلے جاتے ہیں۔پنیٹانے کہاکہ افغانستان کومحفوظ بنانے کیلیے دہشت گردوںکے ٹھکانوںکوتباہ کرنے کی ذمے داری پاکستان کولینا ہوگی۔انھوں نے کہا امریکاچاہتا ہے کہ 2013کے وسط سے سیکیورٹی کی صورت حال سنبھالنے کیلیے افغانوں کوآگے لایاجائے۔

مقبول خبریں