عید تعطیلات پی ایس او نے بلاتعطل ایندھن فراہمی کے اقدام کرلیے

52ہزارٹن پٹرول کا کارگویکم جولا ئی کوکراچی پہنچ گیا،مزید52ہزارٹن اگلے ہفتے پہنچے گا


Business Reporter July 02, 2016
52ہزارٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 2 جولائی، اسی مقدار کا دوسرا کارگوا رواں ہفتے کمپنی کو ملے گا فوٹو: فائل

KARACHI: قومی آئل کمپنی پی ایس او نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے ہیں تاکہ صارفین کو عید کے دنوں میں پٹرول کے حصول میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔

آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کے امکان کے پیش نظر پی ایس او نے فیول کی مسلسل فراہمی کے لیے بروقت انتظامات کرلیے ہیں جس کے تحت52000میٹرک ٹن پٹرول کا ایک کارگویکم جولا ئی کوکراچی پہنچ گیا ہے اور 52000میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اور کارگو اگلے ہفتے پہنچ جائے گا، جبکہ 52000میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کا ایک کارگو 2 جولائی کواور اسی مقدار کا دوسر کارگوا اسی ہفتے کمپنی کو موصول ہوگا۔ پی ایس او کی یہ پیش بندی اس عزم کی آئینہ دار ہے کہ کمپنی طلب میں اضافے کے باوجو د ملک بھر میں فیول کی بلاتعطل فراہمی کا عمل برقرا ر رکھے گی۔

پی ایس او نے ملکی ضروریات کے پیش نظر جون کے مہینے میں ایک لاکھ ستر ہزار (170000) میٹرک ٹن ڈیزل اور ایک لاکھ پچپن ہزار(155000) میٹرک ٹن پٹرول درآمد کیا۔

پی ایس او صارفین کی سہولت اورفیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیول پروڈکٹس کاتسلی بخش ذخیرہ رکھتی ہے تاکہ مشکل حالات میں بھی ملک بھر میں صارفین کی ضرورت پوری ہوسکے۔ لہٰذا عید کی چھٹیوںیا مون سون جیسی وجوہات کی بنیادپرفیول کی قلت پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ایک ذمے دار آئل کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ صارفین کوفیول کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے لہٰذا ملک بھر کے تمام پی ایس او پٹرول اسٹیشنوں کوفیول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

مقبول خبریں