’ٹیکس ورلڈ یو ایس اے‘ میں 15 پاکستانی فرمز شرکت کرینگی

میسے فرینکفرٹ کے تحت یہ 3 روزہ نمائش12جولائی 2016 سے نیو یارک میں شروع ہوگی


Business Reporter July 03, 2016
میسے فرینکفرٹ کے تحت یہ 3 روزہ نمائش12جولائی 2016 سے نیو یارک میں شروع ہوگی۔ فوٹو: فائل

میسے فرینکفرٹ کے تحت ٹیکس ورلڈ یو ایس اے کے عنوان سے فیبرکس او گارمنٹس کی 3 روزہ نمائش 12 جولائی2016 کو نیو یارک امریکا میں شروع ہورہی ہے جس میں ٹی ڈی اے پی اپنا پویلین قائم کرے گی اور پاکستان کے 15 ہوم ٹیکسٹائل، فیبرکس اور گارمنٹس کے مینوفیکچرنگ کمپنیاںبراہ راست حصہ لیں گی۔

ہر سال ٹیکس ورلڈ یو ایس اے اور بین الاقوامی ایپرل سورسنگ شو کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ شو کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جیوٹس کنونشن سینٹر میں ہونے والی ہوم ٹیکسٹائلز سورسنگ ایکسپو میں 110 بین الاقوامی نمائش کنندگان،ٹیکس ورلڈ میں 500 اور ایپرل سورسنگ میں 220 بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ میں پاکستان، بھارت، ترکی کا بالکل نیا پویلین قائم اور مصر، انڈونیشیا اور ویتنام کے نئے نمائش کنندگان حصہ لیں گے۔ ایپرل سورسنگ میں پاکستان اور میکسیکو کا بالکل نیا پویلین قائم کیا جائے گا۔ ٹیکس ورلڈ میں بالکل نئی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

پاکستان کی جانب سے حصہ لینے والی فیبریکس کمپنیوں میں انم ویونگ ملز، عمران برادرز ٹیکسٹائل، محمود ٹیکسٹائل ملز، رانا ٹیکسٹائل ملز، رؤف ٹیکسٹائل اینڈ پرنٹنگ ملز، ایپرل میں کری ایٹو ایپرل، اول اسپورٹس، توصیف انٹر پرائز،ونکو ٹیکسٹائل اور ہوم ٹیکسٹائل میں اے ون ٹیکسٹائلز، القریش فیبرکس، البرکا فیبرکس، لاہور بزنس انٹرنیشنل، صوفی ویونگ انڈسٹریز، اور تھری اسٹارز ہوزری ملز شامل ہیں۔

مقبول خبریں