پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں دفن ہوچکی قادر مگسی

بلدیاتی نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، پی پی نے سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔


Nama Nigar November 28, 2012
30 نومبر کو عوام شٹر بند ہڑتال اور یوم سیاہ منا کر دہرے نظام کو مسترد کردیں گے۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ شرجیل میمن ہماری سیاست سے نا واقف ہیں۔

قوم پرستوں نے صدر ضیاء اور جام صادق کے دور حکومت میں بھی سندھ کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ عوام 30 نومبر کو سندھ کی تقسیم کے قانون کو رد کرنے کے لیے یوم سیاہ اور شٹر بند ہڑتال کریں گے۔ پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں دفن ہوچکی ۔ اب زرداری لیگ ہی جس نے سندھ کی تقسیم کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔ ہم اس کالے قانون کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بلدیاتی قانون لانے والے پی پی کے ایم پی اے نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ حکومت جمہوریت کے نام پر عوام سے مذاق کررہی ہے۔

قادر مگسی نے مٹھی میں ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما نند لال مالہی کے گھر پر جیالوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اربابوں کے کالے دور میں بھی اپنے کارکنوں کو تحفط دیا ہے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما نند لال مالہی، نصرت حسین چنا، سارنگ انڑ، گھنشام مالہی، بہار لغاری اور دیگر کارکن بڑی تعداد میں موجودتھے۔

مقبول خبریں