کنری پی ٹی سی ایل نظام درہم برہم درجنوں فون بند

انٹرنیٹ سروس کئی کئی روز معطل رہنا معمول بن گیا، کاروباری حلقے مشکلات کا شکار


Nama Nigar November 28, 2012
زیر زمین کیبل اور تار کھلے پڑے ہیں، بارہا شکایات کے باوجود عملہ درست نہیں کرتا۔ فوٹو: فائل

ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنُری شہر اور گرد ونواح میں پی ٹی سی ایل نظام درہم برہم، درجنوں ٹیلیفون بند، انٹر نیٹ سروس معطل رہنے کے باعث کاروباری حلقے و صارفین شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل کے حُکام کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں زیر زمین کیبل اور پولوں پر نصب تار اکثر مقامات پر کُھلے اور بکھرے پڑے ہیں، جسکی وجہ سے درجنوں ٹیلی فون بند جبکہ انٹرنیٹ سروس کا کئی کئی روز تک معطل رہنا معمول بن چکا ہے۔

صارفین کی جانب سے بارہا شکایات کے باوجود مقامی عملہ کنکشن ٹھیک کرنے نہیں آتا گھنٹوں انتظار کے باوجود ہیلپ لائن والے بھی صارفین کی بات سُننے کو تیار نہیں جسکے باعث کاروباری حضرات ودیگرصارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

مقبول خبریں