گنے کی کرشنگ میں تاخیر کسان مایوس ہونے لگے

کسی شوگر مل نے تاحال سیزن کا آغاز نہیں کیا، گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ


Nama Nigar November 28, 2012
کسی شوگر مل نے تاحال سیزن کا آغاز نہیں کیا، گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ فوٹو: اے پی

کھوسکی کی شوگر ملوں نے تاحال گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا جس کے باعث آبادگاروں میں مایوسی پھیلنے لگی۔ گندم کی بوائی خطرے میں پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی اہم شوگر ملوں کھوسکی شوگر ملز، پنگریو شوگر ملز، کڈھن شوگر ملز ،آرمی شوگر ملز اور دیگر نے تاحال گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا۔ جس کے باعث آبادگاروں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

سیزن کا بروقت آغاز نہ ہونے کی وجہ سے اس سال گندم کی بوائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور پیداواری اہداف کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے جس سے آبادگار سخت پریشان ہیں۔

مقبول خبریں