افغانستان آپریشن اور ڈرون حملے میں71شدت پسند ہلاک

آپریشن 5 صوبوں میں ہوا، ہلاک ہونیوالوں میں 5 پاکستانی طالبان، داعش کے 31 جنگجو شامل


News Agencies July 11, 2016
آپریشن 5 صوبوں میں ہوا، ہلاک ہونیوالوں میں 5 پاکستانی طالبان، داعش کے 31 جنگجو شامل۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں آپریشن اور ڈرون حملے میں 71 شدت پسند ہلاک ہوگئے، جھڑپوں میں4 اہلکار بھی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق فورسزنے ملک کے 5 صوبوں میں آپریشن کرکے 55 جنگجوؤں کو ہلاک کیا جن میں 5 پاکستانی طالبان،31 داعش جنگجو اور 19 افغان طالبان شامل ہیں۔

جھڑپوں کے دوران 4 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ صوبہ ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے میں 12داعش جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں 4 غیرملکی تھے۔ ڈرون حملے میں داعش کا اسلحہ بھی تباہ کردیاگیا۔ صوبہ قندھار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ قندھار کے پولیس چیف ضیا در انی نے بتایا کہ افسوسناک وا قعہ اسپن بو لدک کی ہا ئی وے پر پیش آیا جہاں ایک مسافروں سے بھری گا ڑی دھماکا خیزموا د سے ٹکرا گئی۔ زخمی ہو نیوالے افراد میں 3خواتین بھی شامل تھیں۔ افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں کی جانب سے ملک کے شمالی حصوں کی جانب پیش قدمی پر ملکی پارلیمان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں سینئر امریکی جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ رواں سال افغان افواج کی ہلا کتوں میں غیرمتوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جان نکلسن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 2015کی نسبت رواں سال بڑ ی تعداد میں افغان فو جی ہلاک ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ طالبان کی جانب سے افغان فوجیوں کی چوکیوں کو نشا نہ بنا نا ہے۔ نیپال نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں اپنے شہر یوں کو در پیش سیکیورٹی خطرات کا جا ئزہ لینے کے لیے جلد ایک ٹیم کابل روا نہ کی جا ئی گی۔

جنوبی کوریا نے افغان فوج کی جنگی صلا حیتوں کو بہتر بنانے کے لیے 2020 تک 135ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناافغانستان کے علاقے بندر میں ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عمر نارائے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔عمر نارائے کے ساتھ اس کے 2 ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے تاہم سرکاری سطح پریا آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

 

مقبول خبریں