نیب نے ’کار کے‘کو 12کروڑڈالرکا نوٹس جاری کردیا

نوٹس سپریم کورٹ کے حکم پرجاری ہوا،2ہفتے میں جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے


Online November 28, 2012
نوٹس سپریم کورٹ کے حکم پرجاری ہوا،2ہفتے میں جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے. فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورونے ترک کمپنی کارکے کوبارہ کروڑڈالرکی ادائیگی کانوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے نیب کو انتباہ کیا تھا کہ کمپنی کے جہاز کو ادائیگی کے بغیر ملک سے نہ جانے دیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے ترکی کی کمپنی کارکے کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کار کے حکام کو نیب کے سامنے پیش ہونے کیلیے کہاگیا ہے اور ساتھ ہی انھیں سپریم کورٹ کے فیصلے اور ہدایت سے بھی آگاہ کیاگیا ہے جس میںکہاگیا ہے کہ 120ملین ڈالرکی ادائیگی کی جائے اور2ہفتے میںاس نوٹس کا جواب دیا جائے تاکہ معاملات آگے بڑھیں۔

مقبول خبریں