اپنے کام میں نکھار لانے کے لیے کوشاں ہوں پریانکا چوپڑا

25 دنوں تک حیدرآباد میں قیام کے دوران نئی فلم کے سین عکسبند کراؤں گی ۔


Net News November 28, 2012
گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گی، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ رواں ماہ حیدرآباد کی کچھ لوکیشنز پر اپنے سین عکسبند کروائوں گی اس دوران 25دنوں تک حیدرآباد میں قیام کا شیڈول بنالیا ہے ۔اپنے کام میں نکھار لانے کے لیے کوشاں ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اہم کردار ہے ۔فلم کی کہانی کے تحت اپنے کردار کو ڈھالنے کی کوشش کررہی ہوں ۔

امید ہے اپنی اس کاوش میں کامیاب رہوں گی ۔بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گی ۔انھوں نے کہا ابھی پہلے گیت کی ہی گونج سنائی دے رہی ہے ۔اداکاری پر بھی بھرپور توجہ دینے کا عزم کررکھا ہے ۔

مقبول خبریں