سینما ؤں میں بہتر ماحول نہ ہونے سے بزنس متاثر ہونے لگا

خراب سکرین، ناقص سائونڈ سسٹم،ٹوٹی کرسیاں اورغیرمعیاری اشیا کی وجہ سے فیملیز نے سینما گھروں کارخ کرنا بند کردیا ہے۔


Showbiz Reporter November 28, 2012
بڑے شہروں میں جدید طرز کے سینما گھر بن رہے ہیں لیکن عملہغیر تعلیم یافتہ ہے۔ فوٹو: فائل

امپورٹ قوانین کے تحت نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بالی وڈاسٹارزکی فلم 'سن آف سردار' کی سرکٹ میں واقع سینما گھروں میں بہتر ماحول نہ ہونے کے باعث بزنس متاثر ہونے لگا ہے۔

محرم الحرام سے قبل تک پوش علاقوں میں واقع جدید سینما گھروں کی طرح سرکٹ کے سینما گھر میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے پہنچ رہی تھی لیکن خراب سکرین، ناقص سائونڈ سسٹم ، ٹوٹی کرسیاں اورکینٹین پر ملنے والی غیرمعیاری اشیا کی وجہ سے فیملیز نے سرکٹ میں واقع سینما گھرکارخ کرنا بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے سینما کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک سرکٹ میں واقع سینما گھروں کا ماحول بہترنہیں کیا جاتااورسینما گھروں کی مینجمنٹ پڑھے لکھے نوجوانوں کو نہیں سونپی جاتی اس وقت تک فیملیز کو سینما گھروںمیں لانا انتہائی مشکل ہے۔ اس وقت لاہورسمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں جدید طرز کے سینما گھر بن رہے ہیں اوروہاں کام کرنیوالا اسٹاف غیر تعلیم یافتہ ہے جن کے رویے سے بھی فلم بین بے حدمتاثرہوتے ہیں اور فیملیز کی بڑی تعداد وہاں پہنچتی ہے۔

مقبول خبریں