لوگوں کا ذہن بدلنے کیلیے کچھ نیا کرنا ہوگاصبا قمر

جو نوجوان اس وقت محنت سے زیادہ مشہور ہونے پر توجہ دے رہے ہیں میں سمجھتی ہوں وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔


Showbiz Reporter November 30, 2012
لوگوں کا ذہن بدلنے کے لیے کچھ نیا کرنا ہوگا، صبا قمر۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف ماڈل اوراداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کے ایک ہی جیسی کہانیاں دیکھ کر عوام تنگ آچکے ہیں اب ڈرامے کا مزاج بدلنا ہوگا۔

نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے پاکستان اس وقت جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں عوام کوخوشی کی خبریں بہت مشکل سے ملتی ہیں اگر ڈرامہ بھی رونے دھونے والی کہانی پر مبنی بنائینگے تو زیادتی ہوگی ۔ہمیں اپنا اور لوگوں کا ذہن بدلنے کے لیے کچھ نیا کرنا ہوگا۔مزید بہتر طریقے سے تاکہ پاکستان سے باہر اگر ہمارا ڈرامہ دیکھا جائے تو اس کے بارے میں رائے ملکی حالات سے نہ جوڑی جائے انھوں نے کہا کہ جو نوجوان اس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں وہ محنت کرنے سے زیادہ مشہور ہونے پر توجہ دے رہے ہیں میں سمجھتی ہوں وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

انھیں اپنے سینیئرکو دیکھ کر ان سے سیکھنا چاہیئے نہ کے شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ جائیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کے پاکستان میری محبت ہے میں اپنے ملک کے لیے کام کرنا جاہتی ہوں اس ہی لیے ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کے کچھ اچھا کر سکوں جو دیکھنے والوںکو پسند آئے ہندوستان جانے کا مجھے کوئی شوق نہیں واضح رہے گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر کی ہندوستان میں ایک فلم میں کام کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھی اداکارہ صبا قمر نے اس کو سراسررد کرتے ہوئے کہا کے کہ ہندوستان سے بہتر کام پاکستان میں ہو رہا ہے اس لیے کبھی میں جانے کا نہیں سوچتی اگر ہمارے ہاں کام کا فقدان ہو تو سوچا بھی جائے مگر فی الحال پاکستان میں اچھا کام ہورہا ہے اگر کوئی خامی ہے تو اسے درست کرنا ہمارا فرض ہے۔

مقبول خبریں