جنیفر لوپیز کی کنسرٹ کے دوران عمدہ پرفارمنس

جینفر لوپیز نے کنسرٹ کے دوران رقص کے ایسے جوہر دکھائے کہ حاضرین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے ۔


Net News November 30, 2012
جنیفر لوپیز نے ہزاروں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ فوٹو : فائل

ہانگ کانگ میں ہالی وڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے کنسرٹ میں ہزاروں حاضرین کے سامنے ڈانس کر کے شائقین ہوش اڑا دیے۔

ہانگ کانگ میں اپنے پہلے کنسرٹ میں 42سالہ پاپ اسٹار جینفر لوپیز نے رقص کے ایسے جوہر دکھائے کہ حاضرین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ کنسرٹ میں بچوں اور نوجوانوں سمیت جنیفر کے ہزاروں مداح شریک تھے۔ اس موقع پر جنیفر نے اپنے دو مشہور گیت گائے۔ جینیفر لوپیز ان دنوں عالمی دورے پر ہیں اور جنوبی امریکا اور ایشیا کے درجنوں شہروں میں کامیاب کنسرٹ کرچکی ہیں۔

مقبول خبریں