فلم انڈسٹری میں اپنے کام سے مطمئن ہوں ‘بابرہ شریف

آج پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلمیں دیکھنے کیلیے بھی کوئی آنے کو تیار نہیں۔


INP November 30, 2012
فلم انڈسٹری میں جتنا کام کیا اس سے مطمئن ہوں، بابرا شریف۔ فوٹو : فائل

اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دور کی فلموں کو پاکستانی پسند کرتے تھے اور آج پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلمیں دیکھنے کیلیے بھی کوئی آنے کو تیار نہیں۔

خصوصی گفتگو میں اداکارہ بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جتنا کام کیا اس سے مطمئن ہوں اور اب مجھے فلموں یا ڈراموں میں کام کرنے کی کوئی حسرت نہیں کیونکہ اللہ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم فلم انڈسٹری میں تھے تو سینمائوں میں ہائوس فل ہوا کرتے تھے مگر آج پاکستانی فلمیں تو دور کی بات کوئی بھارتی فلمیں دیکھنے کیلیے بھی سینمائوں میں آنے کو تیار نہیں۔

مقبول خبریں