ق لیگ کیخلاف مہم جوئی بند کی جائے ارکان سندھ کونسل

سندھ کونسل کا اجلاس، چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین کا ٹیلیفونک خطاب


Staff Reporter November 30, 2012
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی سندھ میں قائم ہے اور رہے گی کوئی اسے ختم نہیں کرسکتا۔

سندھ کونسل نے پیپلز پارٹی اور دیگر قوتوں کو متنبہ کیا ہے جو مسلم لیگ (ق) کے خلاف مبینہ مہم جوئی کر رہی ہیں اور کہا کہ یہ مہم جوئی ترک کردی جائے، مسلم لیگ (ق) سندھ کونسل کا اجلاس جمعرات کو مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری مشاہد حسین سید نے ٹیلی فون پر خطاب کیا، اجلاس میں کونسل کے 180ارکان نے شرکت کی جن کی فہرست میڈیا کو فراہم کی گئی۔

اجلاس کے بعد حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما بانو صفیہ صدیقی ، انجینئر رانا سعید ، جعفر الحسن ، یوسف گھمن ، بابو سرور سیال ، چاچا فقیرا اور دیگر بھی موجود تھے،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو غوث بخش مہر کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے ہم آج کے اجلاس میں ان کا انتظار کرتے رہے وہ ہمارے لیے محترم ہیں۔

مقبول خبریں