ایٹمی پروگرام پرامریکی قبضے کیلیے جواز بنایا جارہا ہے منور حسن

عوام کونکلناہوگا،حکمران ٹولے نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،انتخابات کوتبدیلی کاذریعہ بنادیں


Online November 30, 2012
شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے خطرناک نتائج ہونگے، بنوںمیںجلسے سے خطاب فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرقبضے کیلیے امریکا کو جوازفراہم کیاجارہاہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے ذریعے ملک کوعدم استحکام سے دوچارکرنیکی سازش تیارکی گئی ہے،اسے ناکام بنانے کیلیے عوام کومیدان میں آنا ہوگا۔ مرکز اور صوبوںمیں حکمران ٹولے نے عوام کودونوںہاتھوںسے لوٹاہے، عوام آئندہ انتخابات کوایک بڑی تبدیلی اورانقلاب کاذریعہ بنادیں،شمالی وزیرستان میںفوجی آپریشن کے خطرناک نتائج برآمدہونگے۔ان خیالات کااظہارانھوںنے جناح اسپورٹس کمپلیکس بنوںمیںجماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک بڑے جلسۂ اسلامی انقلاب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسراج الحق،صوبائی امیرپروفیسرمحمدابراہیم خان،صوبائی جنرل سیکریٹری شبیراحمدخان،جماعت اسلامی ضلع بنوںکے امیر،لکی مروت کے ضلعی نائب امیراوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

سید منور حسن نے مزیدکہاکہ امریکانے افغانستان سے 2014 تک نکلنے کا اعلان کیا ہے لیکن افغانستان میں اپنے فوجی اڈے اورعسکری موجودگی قائم رکھنے کا معاہد ہ کیاہے۔انھوںنے دو ٹوک الفاظ میںکہاکہ امریکاسن لے،اسے افغانستان میں شکست ہوچکی ہے، افغانستان افغانوںکاہے اورانھیںاپنے مستقبل کے فیصلے کرنیکاحق حاصل ہے۔انھوں نے کہاکہ فوجی آپریشن مسئلے کاحل نہیں۔بلوچستان میںپانچ فوجی آپریشن ہو چکے ہیں مگرحالات خراب تر ہوگئے، خیبر پختونخوااورقبائلی علاقوںکے عوام کوفوجی آپریشنوں کی وجہ سے متعددمرتبہ بے گھرہوناپڑا۔انھوںنے بنوںکے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب تک آپ نے جن لوگوںکوووٹ دیے انھوںنے لاقانونیت تحفے میں دی اورامریکاخوش کرنیکے نتیجے میںپورے ملک کوجنگ میںجھونک دیا۔

مقبول خبریں