فلم انڈسٹری سے کبھی مایوس نہیں ہوا مصطفی قریشی

سید نور اور دیگر افراد کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی


Cultural Reporter December 01, 2012
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے بہت سنجیدگی سے فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں. فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری سے کبھی مایوس نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ اس بات سے پر امید رہا ہوں کہ ایک دن پاکستان کی فلم انڈسٹری عروج پر ہوگی اور پاکستانی سنیمائوں پر پاکستانی فلمیں دکھائی جارہی ہوں گی۔

گزشتہ دنوں انڈسٹری سے وابستہ سے وابستہ کچھ لوگوں نے بہت سنجیدگی سے فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جس پر عمل درآمد بھی ہوتا نظر آرہا ہے لیکن اس میں وہ سب لوگ جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انھوں نے اپنا قیمتی وقت دیا ہے کہ وہ اس کوشش میں بھر پور ساتھ دیں۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا سید نور اور دیگر افراد کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی کیونکہ وہ نیک نیتی سے یہ کام کررہے ہیں فنکار ان کے ساتھ شانہ بشانہ اس جدوجہد میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں