بھارت کا اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدنے کا فیصلہ

بھارتی فوج امریکی میزائل کی طرح کے اس میزائل کی مشق کر چکی ہے، یہ میزائل کاندھے پررکھ کربھی فائرکیاجاسکتا ہے


INP December 01, 2012
بھارتی فوج امریکی میزائل کی طرح کے اس میزائل کی مشق کر چکی ہے، یہ میزائل کاندھے پررکھ کربھی فائرکیاجاسکتا ہے فوٹو: اے ایف پی

بھارت،اسرائیل سے ایک ارب ڈالرمالیت کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خریدے گا۔

نئی دہلی میں وزارت دفاع کے ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے ایف جی ایم148 جویلین اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی فروخت میں ہچکچاہٹ کے بعد کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن نے ان میزائل کے بارے میں مکمل فوجی معلومات، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا لائسنس دینے کی حامی نہیں بھری تھی۔ بھارتی فوج امریکی میزائل کی طرح کے اس میزائل کی مشق کر چکی ہے، یہ میزائل کاندھے پررکھ کربھی فائرکیاجاسکتا ہے۔