مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپیں جاری حریت کانفرنس نے آج ہڑتال اورمارچ کی کال دیدی

بھارت نواز سیاست دانوں کا مکمل معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے،علی گیلانی، میر واعظ اور یاسین ملک کی مشترکہ اپیل


News Agencies July 29, 2016
سرینگر اور دیگر علاقوں میں مظاہرے، پاکستانی پرچم لہرائے، بھارت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا فوٹو:فائل

KARACHI: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بیگناہ شہریوں کے قتل کیخلاف آج مکمل ہڑتال اور ''جامع مسجد کی طرف چلو'' مارچ کی کال دیدی ہے اور کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کے بھارت نواز سیاست دانوں کا مکمل معاشرتی بائیکاٹ کریں۔

موصولہ اطلاعا ت کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میںکشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دانوں کا مکمل معاشرتی بائیکاٹ کریں۔ انھوں نے بیگناہ شہریوں کے قتل کیخلاف آ ج جمعہ کو مکمل ہڑتال اورمارچ کی کال کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا جمعرات کو سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر زبردست مظاہرے کیے گئے۔ بھارتی فوجی مظالم کیخلاف وادی میں سخت پابندیوں کے باوجود احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ہیں، مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے

مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔

اے پی پی کے مطابق انسانی حقوق کے کئی کارکنوں ، فلمسازوں اور صحافیوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرمظالم اور علاقے کی حقیقی تصویر کشی کرنے پر ''فیس بک'' کی طرف سے انکے اکائونٹس بلا ک کر دیے گئے ہیں، نئی دلی سے شائع ہونیوالے ایک جریدے کے ایڈیٹر عارف ایاز پرے کا بھی اکائونٹ بلاک کر دیا گیا ہے ،وہ فیس بک پر''یکجہتی کشمیر نیٹ ورک ''کے نام سے ایک اکائونٹ چلاتے تھے جو اب بند کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں