اداکار افضال احمد لیجنڈ فنکاروں کے سکیچ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

افضال احمد سینما گھر میں لگائے گئے پاکستانی فنکاروں کے اسکیچ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔


Showbiz Reporter December 02, 2012
افضال احمد کا استقبال پی اے ایف سینما کے مینجنگ ڈائریکٹر نادر منہاس نے کیا۔ فوٹو : فائل

اداکار افضال احمد پی اے ایف سینما کا دورہ کرنے کے دوران وہاںلگائے گئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں کے سکیچ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

گزشتہ روز اداکارافضال احمد اپنی فیملی کے ہمراہ بالی وڈ اسٹارعامر خان کی زیر نمائش فلم دیکھنے کے لیے پہنچے توان کا استقبال پی اے ایف سینما کے مینجنگ ڈائریکٹر نادر منہاس نے کیا اور انھیں سینما کے مختلف حصوں میں لے کرگئے۔اس موقع پرجونہی افضال احمد سینما گھر میں لگائے گئے پاکستانی فنکاروں کے سکیچ دیکھنے کے لیے پہنچے تواپنے ساتھی اورسینئر فنکاروں کی تصاویردیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

مقبول خبریں