ریشم کااسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار

ابھی خود کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں


INP December 02, 2012
خود کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں، ریشم ۔ فوٹو : فائل

MANCHESTER: فلم اسٹار ریشم نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے فی الحال انکار کر دیا۔

ذرایع کے مطابق حال ہی میں فلم اسٹار ریشم سے مختلف اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسرز نے رابطہ کر کے ان کو ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش کی۔

s6

لیکن اداکارہ ریشم نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے فی الحال انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں خود کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں۔