نئی فلم کی تشہیری مہم چلارہے ہیں آسن

’’کھلاڑی 786‘‘ میں اپنے کردارکو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے ۔


Net News December 02, 2012
آسین کی فلم فلم 7دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈاداکارہ آسن نے کہا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے اور اس میں پوری ٹیم حصہ لے رہی ہے ۔ہمیش رشمیانے بھی اہم کردار نبھایا ہے اور وہ پروموشنل ایونٹس پر اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں ۔

s9

شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی ۔اس فلم کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے ۔اپنے کردارکو بھی یادگار بنانے کے لیے پرفارمنس کو بہترین طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ''کھلاڑی 786''کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔اس فلم میں اکشے کے ساتھ متھن چکرورتی ،پاریش راول اور ہمیش رشمیااہم کردار نبھارہے ہیں ۔فلم 7دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

مقبول خبریں