پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی پکس کی رپورٹ

دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں تقریباً ختم، فاٹا میں حالات مکمل قابو میں ہیں، ماہانہ رپورٹ


Numainda Express August 02, 2016
دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں تقریباً ختم، فاٹا میں حالات مکمل قابو میں ہیں، ماہانہ رپورٹ ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسزکی توجہ پنجاب اورسندھ کے شہری علاقوں پرمنتقل ہوئی جبکہ دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں تقریباختم ہوچکے ہیں۔

یہ تفصیلات اسلام آباد میں قائم آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارکانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں جاری کی ہیں۔ گزشتہ ماہ جنگجوئوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جبکہ فاٹامیںحالات مکمل طورپرقابومیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھرمیںجنگجوحملوں میں معمولی کمی واقع ہوئی اورکُل 42 جنگجوحملے ریکارڈکیے گئے جن میں 35 افرادہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں سیکیورٹی فورسزکے 14،امن لشکرکے 8 اہلکار، 9 شہری اور 4 جنگجو شامل ہیں۔ان حملوں میں 93 افراد زخمی ہوئے جن میں 62 عام شہری 31 فورسز اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں ہلاکتوں میں کمی جبکہ زخمیوں کی تعداد میںاضافہ ہوا ہے۔ پکس کے ڈیٹابیس کے مطابق سال 2016 میں جنگجو حملوں کی ماہانہ اوسط میںخاظر خواہ کمی آئی ہے اور یہ اب 45 رہ گئی ہے ۔

مقبول خبریں