نگراں وزیر اعظم کیلیے جسٹس ناصراسلم اورشاکراللہ پراتفاق

دونوں نام چوہدری نثارنے تجویزکیے تھے،ناصراسلم زاہدپراتفاق ہوگیا، خبرایجنسی کادعویٰ


News Agencies December 02, 2012
دونوں نام چوہدری نثارنے تجویزکیے تھے،ناصراسلم زاہدپراتفاق ہوگیا، خبرایجنسی کادعویٰ. فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت اوراپوزیشن کے درمیان عام انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کیلیے جسٹس (ر)میاں شاکراللہ جان اور جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے ناموں پراصولی اتفاق ہوگیاہے،ان میں سے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کیلیے مشاورتی عمل تیز ہوگیا ہے۔

دونوں نام قائد حزب اختلاف چوہدری نثارکی جانب سے تجویزکیے گئے تھے اورحکومت نے بھی ان شخصیات میں سے کسی ایک کو نامزدکرنے پراتفاق کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق ان دونوں شخصیات میں سے کسی ایک کونگراں وزیراعظم نامزدکرنے کے بارے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی،ایم کیو ایم اور فاٹا کے ارکان میں بھی مفاہمت پائی جاتی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی مذکورہ نامزدگیوں کوقبول کرلیاگیاہے۔

02

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر اسلم یاجسٹس(ر)میاں شاکراللہ جان ہوں گے،اس بارے میں حتمی فیصلہ کیلیے جنوری2013میں باضابطہ مشاورتی عمل شروع ہوگا۔دونوں شخصیات کاتعلق سندھ اورخیبرپختونخوا سے ہے۔جسٹس(ر) شاکراللہ جان قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔آن لائن کے مطابق جسٹس ناصراسلم زاہدکے نام پراتفاق کرلیاگیاہے جبکہ دیگرزیرغورناموں میں عاصمہ جہانگیرکانام بھی شامل ہے۔