ارشد وارثی کی وجہ سے بالی ووڈ میں ہوںبومن ایرانی

ارشد پہلے شخص تھے جنھیں لگا کہ میں فلموں میں اچھی اداکاری کرسکتا ہوں، بومن ایرانی


APP August 04, 2016
ارشد پہلے شخص تھے جنھیں لگا کہ میں فلموں میں اچھی اداکاری کرسکتا ہوں، بومن ایرانی فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ارشد وارثی کی وجہ سے آئے ہیں۔

فلم ''دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا''کی تشہیر کے موقع پر بومن ایرانی نے کہا کہ ارشد پہلے شخص تھے جنھیں لگا کہ وہ فلموں میں اچھی اداکاری کرسکتے ہیں۔ انھوں مزید نے کہا کہ ممبئی میں میں نے جہاں تھیٹر میں کام کرنا شروع کیا تھا وہاں ارشد کوریوگرافر تھے اور تھیٹر میں پہلی پرفارمنس کے بعد ہی ارشد وازثی نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے۔