ویمنز انڈر19 کراچی نے فیصل آباد کو مات دیدی

80 کا ہدف 4 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا، ثنا اور نورین مشترکہ میچ کی بہترین پلیئرز قرار


Sports Reporter December 03, 2012
کراچی کی ٹیم نے ہدف 16 ویں اوورز میں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. فوٹو: فائل

قومی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی نے فیصل آباد کو6 وکٹ سے مات دیدی۔کنٹری کلب مرید کے میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد نے 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے، عائشہ صدف34 اور فروا بتول 17رنز بنا کرکامیاب بیٹسویمنز رہیں۔

کراچی کی ٹیم نے ہدف 16 ویں اوورز میں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ثنا عروج نے 22،نورین افسر نے21 اور مریم بخاری نے15 رنز کی اننگز کھیلی، عائشہ صدف، مریم اکبر اور تہمینہ اسلم نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔ ثنا عروج اور نورین افسر کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گذشتہ روز کے میچز میں اسلام آباد نے ایبٹ آباد، فیصل آباد نے ملتان کو زیر کیا۔

ملتان کیخلاف فیصل آباد نے 19اوورز میں90رنز بنائے، وحیدہ اختر نے 7چوکوں کی مدد سے 35رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نجمہ ظفر نے 4 صباء نورین اور ثانیہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ملتان کی ٹیم 16.2اووروں میں 69رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ثانیہ نے33اور نجمہ نے11رنزبنا بنائے، وحیدہ اختر نے 3 عائشہ اور مریم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ ابیٹ آباد کے خلاف اسلام آباد کی ٹیم فاتح رہی۔

ناکام سائیڈ 16.5اوورز میں40رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہما شفیق نے 4 رنز دیکر 3، فضیلہ اخلاق اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا۔ اسلام اباد کی اوپنرز فضیلہ اخلاق اور ہما شفیق نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف صرف2.2اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، فضیلہ اخلاق نے صرف9 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مد د سے 34جبکہ ہما شفیق نے 5گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 12رنز بنائے۔

مقبول خبریں