پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ رجسٹرڈ مریض ہیں سماجی تنظیم

سانگھڑ میں ایڈز کے 95 مریض ہیں ، غلام مصطفی


Nama Nigar December 04, 2012
۔سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مریض ایڈز میں مبتلا ہیں۔

جن میں سے 50 فیصد مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے۔ یہ بات ایک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ایڈز سے متعلق معلوماتی ورکشاپ سے غلام مصطفی راز نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ایڈز میں مبتلا افراد کی تعداد رجسٹرڈ 3کروڑ سے زائد سے ہے۔سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ ضلع سانگھڑ میں ایڈز کے 95مریض ہیں جولاڑکانہ سے زیادہ ہے ۔

3

اس موقع پر صغیر احمد راجپوت ، سرور بلوچ، رتن کمار ، حسین بخش بلوچ ، سیف اللہ مغل و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے بتایا کہ ایڈز کے پھیلائو کا سبب استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال ہے۔

مقبول خبریں