پڑھے لکھے پاکستان کے تصور کیلیے پرعزم ہوں ملالہ

تعلیمی نصب العین کی حمایت اور صحت کیلیے دعائوں پر دنیا بھر کے عوام کی مشکور ہوں


INP December 04, 2012
امریکا پاک بھارت تعلقات خراب کر رہا ہے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔ فوٹو: فائل

سوات میں تحریک طالبان کے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو کر برمنگھم کے اسپتال میں زیر علاج ملالہ یوسفزئی نے تعلیمی نصب العین کی حمایت اور اپنی صحت کیلیے دعائیں کرنے پر دنیا بھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اسپتال سے جاری اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ ہم سب کو دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کیلیے مشترکہ جدوجہد کا عزم کرنا چاہیے۔

21

انھوں نے مذہب، رنگ اور نسل کے قطع نظر تمام لوگوں کی طرف سے حمایت کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ پڑھے لکھے پاکستان کے تصور کیلیے پرعزم ہیں۔

22

انھوں نے شمالی مغربی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کیا۔