حصص مارکیٹ40050کی نئی بلندترین سطح پرآگئی

کاروباری حجم پیر کی نسبت11.08 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ3 لاکھ61 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter August 17, 2016
کاروباری حجم پیر کی نسبت11.08 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ3 لاکھ61 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوابتدائی اوقات میں تیزی کے بعد آئل سمیت بلیوچپ آئٹموں میںفوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے کے باعث محدودپیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس سے حصص کی مالیت میں بھی3 ارب10 کروڑ83 لاکھ47 ہزار44 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ابتدائی دورانیے میں بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے ایک موقع پر181.15 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن بعدازاں تمام بلیوچپس میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے 3.28 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن چھوٹے اور درمیانے درجے اسٹاکس میں لین دین بڑھنے سے مارکیٹ میں دوبارہ محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 19.65 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 40050.17 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 5.68 پوائنٹس کے اضافے سے22926.06 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس9.81 پوائنٹس کے اضافے سے 18736.29 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس55.21 پوائنٹس کی کمی سے 70224.61 ہوگیا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت11.08 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر24 کروڑ3 لاکھ61 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار399 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں186 کے بھاؤ میں اضافہ، 188 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں