مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا امریکا

پاکستان و بھارت ملکر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں، امریکا


News Agencies August 17, 2016
ہم نے ہمیشہ مثبت کوششوں کی پہلے بھی حمایت کی تھی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، امریکا۔ فوٹو : فائل

امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے پرامن حل کے لیے تمام فریقین کو مل کرکوشش کرناہوگی۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنے متنازع معاملات کو مذاکرات کی میزپردوستانہ ماحول میں حل کریں۔ ہم نے ہمیشہ مثبت کوششوں کی پہلے بھی حمایت کی تھی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ امریکا کشمیر کے حالات سے آگاہ ہے۔ کشمیر میں جھڑپوں اورتشددکے واقعات پر تشویش ہے۔

مقبول خبریں