بیٹے برہان وانی کے شہید ہونے کی خوشی ہے، والدین

آن لائن  جمعـء 19 اگست 2016
مسلمان تو وہی ہے جو اللہ سے محبت کرتا ہے جو ایسا نہیں کرتا وہ مکمل مسلمان نہیں، والدین کی گفتگو : فوٹو : فائل

مسلمان تو وہی ہے جو اللہ سے محبت کرتا ہے جو ایسا نہیں کرتا وہ مکمل مسلمان نہیں، والدین کی گفتگو : فوٹو : فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں رواں برس جولائی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے  والے حریت پسند کمانڈر برہان مظفر وانی کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر بے حد خوشی ہے۔

برہان کی والدہ میمونہ وانی اور والد مظفر نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور میرے بیٹے نے کشمیر کی آزادی کے لیے قدم اٹھایا، وہ بہت ہی شریف اورنرم دل لڑکا تھا جوقتل و غارت گری میں یقین ہی نہیں کرتا تھا ’جہاد کی طرف جانے کے بارے میں اس سے کوئی بات نہیں ہوئی، جہاد تو ہم پر فرض ہے، ایک بیٹا چلا گیا اب دوسرا بھی چلا گیا، لیکن مسلمان تو وہی ہے جو اللہ سے محبت کرتا ہے جو ایسا نہیں کرتا وہ مکمل مسلمان نہیں۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں،’یہاں ایسا کوئی نوجوان نہیں ہے جسے انڈین فوج نے مارا پیٹا نہ ہو، بہت سی عورتیں بیوہ ہوگئیں، ان کے شوہر شہید ہوگئے جب یہ سب اتنا بڑھ گیا تو ہم سب لوگ جمع ہو کر آزادی کے لیے گھر سے باہر نکل آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔