میٹرک کے امتحانی اور میڈیکل کے اسکروٹنی فارم کاشیڈول جاری

جامعہ کراچی اوراردو یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کا مختلف مضامین کے نتائج کا اعلان


Staff Reporter December 05, 2012
جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے سال آخر (ریگولر) اکنامکس اور اسلامک اسٹڈیز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے میٹرک سائنس اورجنرل گروپ(ریگولر؍پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات 2013 کے امتحانی فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کردیاہے۔

نویں سائنس اورجنرل گروپ (ریگولر؍پرائیویٹ) کے امتحان 2012 میں شرکت کرنیوالے امیدوار،گذشتہ سال کے فیل شدہ امیدواراور امپروومنٹ آف ڈویژن کے خواہشمند امیدوار اپنے فارم 4دسمبرسے 11جنوری 2013تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں، علاوہ ازیںاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ سال اول سالانہ امتحانات 2012 کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد پیر10 دسمبر سے بدھ 9جنوری تک بورڈ آفس میںواقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

5

 

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے سال آخر (ریگولر) اکنامکس اور اسلامک اسٹڈیز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، اسلامک اسٹڈیز میں شہلا صدیقی بنت محمدظہیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اکنامکس میں 4 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیے گئے، مزید براں ایم اے اکنامکس (پرائیویٹ) سال اول کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق 5110 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے 712 کامیاب قراردیے گئے جبکہ اردویونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق ایم اے انگریزی سال آخر(پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، پہلی پوزیشن کراچی کے اشتیاق احمد نے1000 میں466 نمبر لیکرحاصل کی، مزید ایک اعلامیے کے مطابق بی کام سال اول(پرائیویٹ) سالانہ امتحان کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔