ناگہانی آفتحکومت سندھ کا ’’ایمرجنسی فنڈ‘‘ قائم کرنیکا فیصلہ

ریسکیواورریلیف کیلیے ابتدائی طورپر5ارب رکھے جائینگے،وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دیدی


Staff Reporter December 05, 2012
جلد باضابطہ اعلان کیاجائیگا،محکمہ ریلیف کاایمرجنسی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کرنیکا فیصلہ

حکومت سندھ نے کسی بھی ناگہانی آفت کے بعد فوری طور پرریسکیو اورریلیف کے لیے ''ایمرجنسی فنڈ'' قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فنڈ میں ابتدائی طور پر 5ارب روپے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ تین برسوں میں بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کے باعث محکمہ ریلیف نے ایک سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ناگہانی آفات (سیلاب، زلزلہ، بارش، آتشزدگی) کے بعد فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف اقدامات کے لیے ایک ایمرجنسی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کام شروع کرنے کیلیے فوری رقم خرچ کی جاسکے۔

22

وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری کی منظوری دے دی ہے اور جلد اس فنڈ کے قیام کاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

یہ سمری وزیراعلیٰ کے مشیر حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر تیار کی گئی تھی۔

23

محکمہ ریلیف نے ناگہانی آفات کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے جوتمام متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہوگا۔

مقبول خبریں