انڈسٹری کی بہتر ی کیلیے مسلسل محنت کرنا ہوگی زیبا شہناز

ڈراموں اور اسٹیج کے لیے بہت عزت سے بلایا جاتا تھا مگر کچھ عرصے سے اس کا فقدان ہے ۔


Showbiz Reporter December 05, 2012
ہمارے ہاں آزادی کا مطلب غلط معنوں میں لے لیا گیا ہے۔، زیبا شہناز۔ فوٹو : فائل

اداکارہ زیبا شہناز کا کہنا ہے کے نئے فنکار عزت سے زیادہ شہرت پر توجہ دے رہے ہیں۔

ہمیں پہلے اپنی عزت کا خیال رکھنا چاہیئے پھر کام کو دیکھنا چاہیئے ہمارے بچے بے قابو ہو چٔکے ہیں، اس کی ذمے داری انفرادی طور پر ہمارے سنیئر فنکاروں اور پروڈیوسرز پر جاتی ہے کے وہ اس پر غور کریں، ہمارے ہاں آزادی کا مطلب غلط معنوں میں لے لیا گیا ہے۔

1

اگر ہم گھر میں بھی اپنے بچوں کو بہت زیادہ ڈھیل دے دیں تو وہ نقصان دے جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا پہلے ڈراموں اور اسٹیج کے لیے بہت عزت سے بلایا جاتا تھا مگر کچھ عرصے سے اس کا فقدان ہے ایسا کیوں ہے سمجھ نہیں آتا انھوں نے بتایا کے کسی دوست نے ان سے پوچھا کے تمھیں تمغہ حسن کارکردگی نہیں ملا تو میں نے جواب دیا کے یہاں گنگا اکثر الٹی ہی بہتی دکھائی دی ہے اور ویسے بھی میں نہ حسین ہوں اور نہ ہی میری کوئی کارکردگی ہے جس پر مجھے یہ تمغہ دیا جاتا کراچی کے تھیٹر کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں بہت پرانی بات ہے کے تھیٹر تباہ ہورہا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس پر آواز بھی اٹھائی مگرکوئی توجہ نہیں دی گئی تو اب کیا توجہ دی جائے گی۔

مقبول خبریں